بہاولپور :مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

Accident

Accident

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ، 18

مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب فیصل آباد سے کراچی جانیوالی بس الٹ گئی ۔

حادثہ تیز رفتاری اور ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس سے بچی سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو 1122کی ٹیموں نے 18 زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا تاہم بعد میں 10 شدید زخمیوں کو بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔