ملتان (جیوڈیسک) واٹر ورکس روڈ پر تھانہ کوتوالی کی پولیس مبینہ طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے گھر میں داخل ہو گئی اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
جس پر اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف تھانہ کوتوالی کے سامنے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیئے بند کر دیا۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے بے گناہ شخص کے گھر میں گھس کر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے ایس ایچ کو فوری طور پر معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔