کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سانحہ نواں کلی کے خلاف وکلاء تنظمیوں کا عدالتوں سے بائیکاٹ، ایس پی اسکے وکیل بیٹے اور انکے اہل خانہ کی نمازجنازہ آج پولیس لائن میں اداجائے گی۔
ایس پی انوٹیگیشن محمد الیاس،اہلیہ، انکا بیٹا عدیل ایڈووکیٹ، 3سالہ نواسہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاء تنیظموں کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ، سیشن، اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔
ایس پی الیاس اور عدیل ایڈووکیٹ کو اہل خانہ سمیت گذشتہ روز رات نواں کلی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جن کی اہل خانہ کی نماز جنازہ بعد ازظہر پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس تھانہ زرغون آباد کےایس ایچ او عبدالقادر قمبرانی کی مدعیت میں نا معلوم الاسم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، انسداددہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔