کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات سخت ہونے کے سبب دہشت گردوں کو خودکش دھماکہ کرنے کا موقع نہیں مل سکا، خود جیکٹ نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بروری روڈ کے علاقے پہلے سٹاپ وحدت کالونی کے عقب سے گزرنے والے نالے میں مشکوک چیز کے پڑے ہونے کی اطلاع پر بروری پولیس تھانہ کے عملے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کیا جس نے نالے میں اتر کر وہاں پڑی ہوئی خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔
ناکارہ بنائی جانےوالی خودکش جیکٹ کا وزن 12 کلو ہے جس میں بارود اور بال بیرنگ شامل ہیں ۔ دہشت گرد تخریب کاری کا موقع نہ ملنے پر نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے باعث سیکورٹی سخت ہے، پولیس اور ایف سی 24 گھنٹے گشت کرتی ہے۔