کوئٹہ : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خصوصی مہم کا آغاز

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلائی، اس دوران ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ وصول کر کے بہت سی گاڑیاں کسٹم کے حوالے کر دی گئیں۔

کوئٹہ میں چلنے والی لاکھوں چھوٹی بڑی گاڑیوں، موٹر سائیکل اور رکشوں کی روانی برقرار رکھنے کے ٹریفک پولیس کے تقریباً 350 اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جو آبادی کے لحاظ سے ناکافی ہیں، اس باوجود ٹریفک پولیس 2014 میں قوانین کی خلاف کرنے والے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کے چالان کئے، جن سے 2 کروڑ 54 لاکھ ، 86 ہزار 850 روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کرائے۔ سب سے زیادہ چالان موٹر ساِئیکل والوں کے کئے گئے۔

ٹریفک پولیس نے شہرمیں چلنے والی غیر قانونی گاڑیوں میں سے 7 کو قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کیا۔

6 ہزار سے زیادہ بغیر کاغذات کے چلنے والی موٹر ساِئیکل اور گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر کے ان کو قانون کے مطابق ایکسائز سے رجسٹرڈ کرایا گیا جبکہ ہزاروں غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالے ششے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔