ہریتک روشن کی فلم ‘کرش 3 ‘ کا ٹریلر انٹرنیٹ پر مقبول

Krrish3

Krrish3

بالی وڈ (جیوڈیسک) ہریتک روشن کی نئی سائنس فکشن فلم “کرش تھری” کے ٹریلر نے انٹر نیٹ پر دھوم مچا دی۔ ریلیز کے دو ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔ کرش تھری کے ٹریلر کو ریلیز ہوئے ابھی دو ہی دن گزرے ہیں اور انٹر نیٹ پر اسے 37 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

بالی وڈ کی پہلی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم 2006 کی بلاک بسٹرفلم ‘کرش’ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں اداکار ہریتک روشن ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ اب شائقین کو انتظار ہے 4 نومبر کا جب یہ فلم ریلیز کی جائے گی۔