ہریتک روشن، کترینہ کیف فلم بینگ بینگ میں ایک ساتھ

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) زندگی نہ ملے گی دوبارہ کے بعدبالی وڈ سٹار ہریتک روشن اور کترینہ کیف اب فلم بینگ بینگ میں ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ایکشن فلم بینگ بینگ ہالی وڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ری میک ہے۔

اس فلم میں ہریتک اور کترینہ ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ اسی ماہ یورپ میں شروع ہو رہی ہے،سدھارتھ آنند کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال مئی میں ریلیز ہو گی۔