میرے اور ریتک روشن کے درمیان جدائی کنگنا نے کرائی: سوزین

Suzanne

Suzanne

ممبئی (جیوڈیسک) ریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان کو اپنے شوہر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے تعلقات کے بارے میں علم ہ وچکا تھا تاہم وہ کسی مصلحت کے تحت خاموش تھیں۔ سوزین خان سمجھتی ہیں کہ ہریتک روشن اور ان کے درمیان علیحدگی کے پیچھے کنگنا رناوت کا ہاتھ تھا۔

میرے ریتک روشن کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک تھے ہم ایک خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے۔ ہمارے درمیان جدائی صرف اور صرف کنگنا نے کرائی ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں ریتک روشن اور ان کی سابق گرل فرینڈ کنگنا کے مابین بھی قانونی جنگ چل رہی ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید شدت آتی جا رہی ہے۔