ممبئی (جیوڈیسک) چار صفحات پر مشتمل ایف آئی آر میں ہریتک روشن نے ممبئی پولیس کے سائبر سیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ناصرف جعلی اکائونٹ کو بند کیا جائے۔
بلکہ اکائونٹ بنانے والے شخص کی کھوج لگا کر اسے قانون کے کٹھرے میں لایا جائے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ہریتک کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ملزم کو پکڑ لیا جائے گا۔
ناقدین کا کہنا ہے ہریتک روشن نے پولیس کے پاس جا کر دیگر سٹارز کے لئے اچھی مثال قائم کی ہے۔