ریتھک روشن نے فلم بینگ بینگ کا موبائل گیم متعارف کروا دیا

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں فلموں کی پروموزشن کاانوکھا انداز، سلمان کے بعد ریتھک روشن نے بھی فلم بینگ بینگ کا موبائل گیم متعارف کروا دیا، بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن کی فلم بینگ بینگ ریلیز ہونے سے پہلے ہی مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

اب جب فلم آئندہ ماہ دو اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے،، تو ریتھک روشن ہو گئے فلم کی پروموشن میں مصروف، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم بینگ بینگ کی پروموشن کے لیے ممبئی میں تقریب منعقد کی گئی۔

جہاں ریتھک نے فلم کا موبائل گیم متعارف کروایا، بینگ بینگ موبائل گیم سے اب ریتھک کے مداح باآسانی من پسند ہیرو کے ایکشن دیکھ سکیں گے، فلم بینگ بینگ دوہزار دس کی ہالی ووڈ ایکشن اینڈ کامیڈی فلم نائٹ اینڈ ڈے پر بنائی گئی ہے،، نائٹ اینڈ ڈے میں ٹام کروز نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔