ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم موہن جو ڈارو کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
رتیک روشن اپنی نئی آنے والی فلم موہن جو ڈارو کی شوٹنگ کے سلسلے میں اپنے گھر کے جم میں ورزش کر رہے تھے کہ ان کے ہاتھ میں زخم آ گیا جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 3 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب رتیک روشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کو گزشتہ 2 ہفتوں سے بازو میں درد تھا اور تازہ ترین واقعے نے درد میں مزید اضافہ کر دیا۔ ڈاکٹرز نے رتیک روشن کو تین ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک ان کے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہیں کس نوعیت کا زخم آیا ہے۔