ممبئی (جیوڈیسک) کنگنا رناوت کی زندگی میں ایک اور فلمی موڑ آ گیا۔ اپنے اور ریتک روشن کے تعلق سے پردہ چاک کر دیا۔ ٹی وی شو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 2014ء میں ہمارے درمیان رشتہ پوری طرح ختم ہو چکا تھا، ریتک نے میرے ہی اکاؤنٹ سے خود کو سینکڑوں ای میلز بھیجیں۔
کنگنا کا کہنا تھا کہ ریتک نے مجھے کہا تھا کہ میں شادی شدہ ہوں، دنیا کے سامنے کبھی اس رشتے کو قبول نہیں کر پاؤں گا۔ کنگنا اور ریتک فلم کائٹس اور کرش3 میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
اس سے پہلے کنگنا کا آدتیہ پنچولی اور شیکھر سمن کے بیٹے ادھیین سمن کے ساتھ بھی رشتہ تلخیوں کے ساتھ ختم ہو چکا ہے۔