ممبئی (جیوڈیسک) اب بالی وڈ والے بنارہے ہیں موہن جوڈارو پر فلم ، جس میں مرکزی کردار کوئی اور نہیں سپر ہیرو ریتھک روشن ادا کریں گے ۔ ریتھک روشن جہاں سپر ہیرو بن کر غیرمعمولی نام کما چکے ہیں، وہیں وہ تاریخی کردار کی فلم جودھا اکبر میں شہنشاہ کے روپ میں بھی اداکاری دکھا چکے ہیں۔
اشوتوش گواریکر اور رتھک روشن نے پھر ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ہے اور پتہ چلا ہے کہ ہدایتکار نے ریتھک روشن کو چن لیا ہے ان کی اگلی فلم موہن جوڈارو کے لیے جس میں اس صدیوں پرانی تاریخ کے اوراق کو پھر سے پلٹا جائے گا۔کہا جارہا ہے کہ فلم کے لیے ہالی وڈ سے ٹیکنیشنز بلائے جائیں گے اور سندھ کے آثار قدیمہ کے گرد گھومتی ہوئی کہانی ہوگی۔ امکان تو یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہدایتکار اشوتوش گواریکر فلم کی عکس بندی کے لیے ہوسکتا ہے سندھ کا بھی رخ کرلیں۔