ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار ریتک روشن نے طویل عرصہ آرام کے بعد آخر کار ایک بار پھر بڑی سکرین کی جانب رخ کرلیا ہے اور انکی فلم موہنجوداڑو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ریتک روشن کی اس فلم کی شوٹنگ ریاست گجرات کے قصبے بھوج میں شروع ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ مسلسل التوا کا شکار چلی آرہی تھی تاہم اب ریتک روشن کے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد اس کا آغاز ہوگیا ہے۔
بالی ووڈ کے اس خوبصورت اداکار کو آخری بار 2014 میں سپر ہٹ فلم “بینگ بینگ میں دیکھا گیا تھا۔فلم کے ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر ہیں، جو ریتک کے ساتھ پہلے بھی سپرہٹ فلم جودھا اکبر بنا چکے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ریتک نے اس فلم کا معاوضہ پچا س کروڑ روپے وصول کیا ہے۔ اس میں نئی اداکارہ پوجا ہیج کو ریتک کے مقابل ہیروئین منتخب کیا گیا ہے۔