ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن اور ان کی بیوی سوزانے نے علیحدگی کے بعد طلاق کے لئے با ضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ڈانس ہیرو ہرتیک روشن اور ان کی اہلیہ سوزانے نے ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں طلاق کے لئے با ضابطہ طور پر کاغذات جمع کرا دیئے ہیں، طلاق کے کاغذات جمع کرانے کے لئے دونوں ایک ساتھ عدالت پہنچے اور کسی نے بھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرتیک روشن اور سوزانے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر سکے ہیں کہ ان کے بیٹے ہری ہان اور ہری دہان کس کے ساتھ رہیں گے۔ عدالت دونوں کی طلاق سے متعلق فیصلہ 31 اکتوبر کو کرے گی۔ واضح رہے کہ ہرتیک روشن اور سوزانے نے 2000 میں شادی کی تھی اور پھر گزشتہ برس دسمبر میں ایک دوسرے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔