: تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے اور بھمبر میں ڈھول باجوں سے جشن منانے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں

بھمبر : تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے اور بھمبر میں ڈھول باجوں سے جشن منانے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی وسماجی راہنما ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ہے اور باربارپارٹیاں بدلنے سے انہوںنے اپنی سیاسی ساکھ کو کھو دیا ہے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر بھمبرکے بازاروں میں گولے اور ڈھول بجانے والے اپنے عہدے سے فوراً استعفیٰ دے دیں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہے۔

فصلی بٹیرے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں انہوں نے وزیر اعظم آذاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے حلف سے انحراف کرنے والے لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے اور انہیں ہمیشہ کیلئے اسمبلی سے نااہل قراردیا جائے تاکہ بے وفائی کی سیاست کا سیاہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہو سکے۔