ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتا ترک ایئرپورٹ میں ہونے والے خود کش حملوں میں اپنے بچوں کے ہمراہ بال بال بچے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ہریتھک روشن کا کہنا تھا کہ استبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعے سے چند گھنٹے قبل وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ وہیں موجود تھے۔
ان سے کنیکٹنگ فلائیٹ چھوٹ گئی تھی جس کے بعد انہیں دوسری فلائٹ کے لئے صبح تک انتظار کرناتھا لیکن وہ حملے سے صرف چند گھنٹے قبل دوسری پرواز کی اکانومی کلاس کا ٹکٹ لے کر وہاں سے روانہ ہوئےتھے۔