ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں بے باک اداکارہ کہلانے والی کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہریتھک کے معاملے میں بہت بد قسمت رہیں۔
کنگنا رناوت اور بالی وڈ سٹار ہریتھک روشن کی لڑائی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ہریتھک روشن نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا تھا، جس کے جواب میں کنگنا نے بھی قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہریتھک روشن کے خلاف دھمکانے کے الزامات لگائے تھے۔
اب ایک طویل خاموشی کے بعد کنگنا سے ایک انٹرویو میں ہریتھک روشن سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اداکار کی طرح بہت محتاط رہتی تھیں کیونکہ ہمارے درمیان حقیقت میں کچھ نہیں تھا لیکن ہریتھک کی جانب سے کچھ جھوٹے وعدے کیے گئے۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ہریتھک کے معاملے میں وہ بہت بد قسمت رہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب اچھے لڑکے کی تلاش میں ہیں اورشادی کرنا چاہتی ہیں، تاہم اب انہیں کسی کے ساتھ وقت گزارنے یا لمبی ڈرائیو پرجانے کی کوئی خواہش باقی نہیں رہی ہے۔