حب حادثہ، جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے نمونے لے لئے گئے

Hub Accident

Hub Accident

حب (جیوڈیسک) حب حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ڈی این اے کے نمونے لے لئے گئے۔ حب حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے لئے ڈی این اے کے نمونے لے لئے گئے ہیں، نتائج آنے میں کم سے کم دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ای ڈی او ہیلتھ ظفر اعجاز کے مطابق حب حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت کے لئے ڈی این اے نمونے لے لئے گئے ہیں، نمونوں کی تصدیق کے لئے ان کو اسلام آباد این آئی ایچ، قومی ادارہ برائے صحت بھیج دیا گیا ہے۔

، سیمپلز کی رپورٹ کے نتائج میں کم سے کم دو ہفتے لگ سکتے ہیں، جاں بحق ہونے والے 35 مسافروں میں ایک کی شناخت کل ہوگئی تھی جبکہ 34 لاشیں جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوچکی ہیں ، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔