حب میں ہیضے کی وباء سے 60 افراد متاثر

Cholera Epidemic

Cholera Epidemic

حب (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق دریجی کے علاقے لک روہیل میں ہیضے کی وباء پھیلنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات کے بعد محکمہ حب دریجی سے ایم پی اے سردار صالح محمد بھوتانی کی ہدایت پر محکمہ صحت لسبیلہ کی امدادی ٹیم ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ہمراہ ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی بھی ادویات اور عملے کے ہمراہ متاثرہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو سول اسپتال دریجی منتقل کیا جا رہا ہے،ہیضے کی وباء پھیلنے کی وجہ پینے کے صاف پانی کی قلت اور شدید گرمی بتائی جاتی ہے۔