حب (جیوڈیسک) حب میں گڈانی موڑ کے قریب پولیس موبائل کھائی میں گرنے کے سبب 2 اہلکار جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ڈسڑکٹ حب میں رات گئے گڈانی موڑ کے قریب پولیس موبائل حادثے کا شکار ہوگئی۔
ایدھی ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثہ جس مقام پر پیش آیا وہاں کھائی اور اندھیرے کے سبب ریسکیو ورکرز کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔
ٹریفک حادثے میں جاں بحق اہلکاروں میں نصیر اللہ اور منیر احمد شامل ہیں۔ زخمیوں کو حب میں واقع سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ظفراللہ، گلاب خان اور بشیر احمد شامل ہیں۔