حب: آرسی ڈی شاہراہ سے 25 کلو وزنی بم برآمد

Hub

Hub

حب (جیوڈیسک) حب میں دہشت گردوں کی جانب سے رکھے گئے 25 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق رات 8 بجے اطلاع ملی تھی کہ آر سی ڈی شاہراہ پر پیٹرول پمپ کے قریب جھاڑیوں میں چھپایا گیا۔

جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ کراچی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 25 کلو وزرنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

جس سے نٹ بولٹ سمیت لوہے کے ٹکڑے بھی تھے۔ ڈی ایس پی سردار موران خان رند کا کہنا تھا کہ بم کو ناکارہ بنا کر بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔