حب: آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 16 افراد زخمی

Hub

Hub

حب (جیوڈیسک) آر سی ڈی شاہراہ پر رانا بھٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا بھٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں زودار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

مسافر بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس نے حادثے میں 16 مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔