لاس اینجلس (جیوڈیسک) دی ہوبٹ سیریز کی دوسری فلم دی ڈیسولیشن آف سمگ کا نیا ٹریلر آگیا ہے۔ نئی فلم میں خزانہ حاصل کرنے کے بعد بونوں کو گھر پہنچتے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی مشہور مصنف جے آر ٹولکن کے انیس سو سینتیس میں لکھے گئے ناول پر بنی ہے۔ ناول کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جس کی پہلی فلم دی ہوبٹ این ان ایکسپیکٹڈ جرنی دو ہزار بارہ میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں مہم جو بونوں کو پہاڑوں میں خزانہ تلاش کرتے دکھایا گیا تھا۔ بونوں نے خزانہ تو حاصل کر لیا لیکن اب انہیں گھر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو نئی فلم میں دکھایا جائے گا۔ اس ناول پر ایک اور فلم بھی بنے گی فلم رواں سال 13 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔