ہیو جیک مین کی نئی سنسنی خیز فلم پرزنر کا ٹریلر ریلیز

Prznr

Prznr

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکس مین سیریز کی فلموں سے شہرت پانے والے ہالی وڈ اداکار ہیو جیک مین کی نئی سنسنی خیز فلم” پرزنر” کے ٹریلر نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ نئی فلم کی کہانی 6 سالہ بچی اور اس کی دوست کے پراسرار اغوا سے شروع ہوتی ہے۔ بچوں کی تلاش کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جاتی ہے۔

پرزنرز” میں اداکار ہیو جیک مین ایک کارپینٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہدایتکار Denis Villeneuve کی یہ فلم بیس ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ ہیو جیک مین کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی ولویرین ” باکس آفس پر شائقین کا دل جیتنیمیں کامیاب رہی ہے۔