کراکس (جیوڈیسک) وینزویلا کے آنجہانی صدرہیوگو شاویز کی 59 ویں سالگرہ پر ملک کے صدر نکولس ماڈورو نے مقبرے پر حاظری دی۔آنجہانی صدر شاویز کے اہل خانہ اور ہزاروں افراد مقبرے پر پہنچے، پھول چڑھائے اور مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ہیوگو شاویز کے چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد اپنے محبوب رہنما کو سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے۔
سالگرہ کے موقع پر بینڈباجوں، روایتی ڈانس اور آتش بازی کے ذریعے صدر شاویز کو سلامی پیش کی گئی۔ 5 مارچ2013 کو اس جہاں سے کوچ کرنے والے ہیو گو شاویز 2 سال سے سرطان میں مبتلا تھے۔