ڈھوک محمد گل بنیادی سہولیات سے محروم، نہ بجلی نہ سڑکیں، اراکین اسمبلی اہلیان علاقہ کے محرومیاں ختم کرنے کے لئے اقدامات کریں

تلہ گنگ : ڈھوک محمد گل بنیادی سہولیات سے محروم،نہ بجلی نہ سڑکیں،اراکین اسمبلی اہلیان علاقہ کے محرومیاں ختم کرنے کے لئے اقدامات کریں، اہلیان علاقہ کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ڈھوک محمد گل داخلی کوٹگلہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ڈھوک محمد گل کے رہائشی غلام محمد خان نے بتایا کہ ہمارے علاقہ میں بجلی نہیں ہے،عوام آج بھی لالٹین پر گزارا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوٹگلہ سے ڈھوک محمد گل تک سڑک بھی کچی ہے بارشوں کے موسم میں یہاں کے مقامی افراد کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے اراکین اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں کی عوام کی محرومیوں کو ختم کریں۔