منڈی بہاءالدین (جیوڈیسک) ایف آئی اے گوجرانوالا نےا نسانی اسمگلنگ میں ملوث کئی مقدموں کے اشتہاری ملزم شہزاد اصیل کو منڈی بہاءالدین سے گرفتار کرلیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد کے مطابق ملزم شہزاد اصیل کا نام ریڈ بک کی سیریل 33 میں درج ہے اورصوبے کے مختلف شہروں میں اس کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد اصیل کو منڈی بہاء الدین سے گرفتار کرلیا ،ملزم نے سیکڑوں افراد کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے کا انکشاف کیا ہے۔