انسانی جسم سے موبائل چارج کرنے والی بیٹری تیار

Battery

Battery

اسمارٹ فون اور موبائل آلات کو مسلسل توانائی فراہم کرنا آج ایک دردِ سر بن چکا ہے اور اس کے لیے ایک جانب تو بیٹریوں کو زیادہ مؤثر بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب ان آلات کو چارج کرنے کے نت نئے طریقوں پر کام ہورہا ہے لیکناب چین سے خبر آئی ہے کہ انہوں نے جسمانی حرارت سے جارچ ہونے والی بیٹری کا ایک نمونہ تیار کرلیا ہے۔

چین کی ہوازون یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک پٹی نما شے بنائی ہے جسے اسمارٹ واچ اور دیگر چھوٹے آلات کےساتھ پہنا جاسکتا ہے اور اسے مستقبل کا چھوٹا جنریٹر کہا جاسکتا ہے۔ اسے پہنے جانے والے آلات مثلاً اسمارٹ واچ اور صحت پرنظر رکھنے والے مانیٹروں کے ساتھ منسلک کرکے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے لباس کا حصہ بنا کر بھی پہنا جاسکتا ہے۔

اگر آپ ایک پٹی پہن کو سوجائیں تو پوری رات چھوٹے آلات چارج ہوجائیں گے تاہم ماہرین کی ٹیم نے بدن پر چپکنے والی ایک پٹی تیار کرلی ہے جو جسمانی گرمی سے بجلی بناتی ہے اور اس میں موجود پلاسٹک جیسا ایک جیل بجلی کو آگے پہنچاتا ہے۔ انسانی جسم کا سطحی درجہ حرارت 32 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے جو بسا اوقات اطراف کےماحول سے بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس فرق سے بجلی بن سکتی ہے۔

اس پٹی پہلا نمونہ انسانی جسم پر چپکنے کے بعد ایک وولٹ بجلی بناتا ہے جب کہ آئی فون بیٹری چارج کرنے کے لیے 5 وولٹ درکار ہوتی ہے۔ لیکن 8 سینٹی میٹر کا ایک اسٹیکر صرف 0.3 مائیکروواٹس بجلی بناتا ہے جو بہت کم ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اور مستقبل میں اسمارٹ فون چارج کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔