لندن (جیوڈیسک) جلد غصے میں آجانا، اکتاہٹ، پریشانیوں میں مبتلا ہونا اور بے آرامی کا شکار وہ انسانی جذبات ہیں جو ایک طرف تو جلد بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں تو دوسری طرف انسانی جسم موٹاپے کا بھی شکار ہوجاتا ہے لیکن ان کا حل بھی موجود ہے جو آپ کو اس خطرناک صورت حال سے بچا سکتا ہے۔
برطانیہ میں کی جانے والی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی پریشانیوں اورجذباتی پن میں مبتلا ہوتے ہیں ان کا جسم جلد موٹا ہونا شروع ہوجاتا ہے، جسم میں موجودہ فربہ کرنے والے عناصر زیادہ سرگرمی سے کام کرتے ہیں اور جسم موٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں ہم آپ کوایسا حل بتا رہے ہیں جوذرا سی توجہ کے ساتھ آپ کو اس سے نجات دلا دے گا۔
پہلی بات یہ ہے کہ آپ اپنے کھانے کی روٹین کو بہتر کریں، جب شدید بھوک لگنے لگے تو فوری کچھ کھا لیں اس کےساتھ ساتھ اپنی معمول کی غذا بھی کھائیں، زیادہ بھوک لگنے کے دوران توجہ ہٹانے کے لیے یا تو آپ مصروف ہوجائیں یا پھر واک کریں،دوسری بات یہ کہ ایسی غذائیں جو موٹاپے کا باعث بنتی ہیں فوری طورپر خود کو ان سے دور کر لیں۔
خود کو پراعتماد، صحت مند اور ہر چیز پر کنٹرول حاصل کرنے والا شخص سمجھیں یعنی مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں، خود کو خوش رکھنے کی کوشش کریں اور ان باتوں پر عمل کریں پھردیکھیں آپ نہ صرف اسمارٹ ہوتے جائیں گے بلکہ آپ کے چہرے پر فرحت اور تازگی کا چڑھنے والا رنگ سب کو حیران بھی کردے گا۔