ملتان(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ ملک کے تین صوبوں کے حالات خراب ہیں اور اگر انسانی جانیں بچانے کیلیے الیکشن کا التوا ضروری ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ملتان کے چوک بازار میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ اے این پی اور ایم کیو ایم کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
لیکن اس کے باوجود چیف الیکشن کمیشن اختیارات کا استعمال نہیں کر رہے جس کی وجہ سے الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد قوتیں جمہوریت نہیں چاہتیں جبکہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری انتخابات کرانا ہے۔
لیکن سندھ سمیت تین صوبوں کے حالات کی ذمہ دار بھی نگران حکومت ہی ہے جو بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔رضا ہارون نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں جو ملکی ترقی نہیں چاہتے۔