کمالیہ کی خبریں 13/4/2017

Kamalia

Kamalia

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سیکرٹری برائے اِنسانی حقوق چوہدری آرٹس سوسائٹی ڈاکٹر محمد شفیق چشتی نے آئندہ سال 2018 میں منعقد ہونے والی عام انتخابات میں حلقہPP-88سے آزاد حیثیت سے MPA کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان نمازِ جمعہ کے بعدصحافیوں ، دانشوروں ، معززین علاقہ و اراکین سول سوسائٹی اور اپنی برادری کے اراکین کی موجودگی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اہل علاقہ کے اصرار پر کیا ہے۔ میرے اس فیصلہ کے بعد علاقہ سے بد امنی ، چور بازاری ، رشوت، اقربا پروری ، تعلیم کے فقدان ،جیسے سب مصائل ختم ہونگے۔صحت اور صفائی کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر کیا جائے گا۔ترقی اور حصو ل پرستی کی سیاست، روزگار کے مواقع ،تعلیمی اداروں کا قیام سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی۔،سیوریج نظام کی درستگی ۔گندے پانی کے جوہڑوں کا خاتمہ۔، شکست خردہ سڑکوں کی تعمیر ، بچیوں کے لئے جہیز فنڈ کا اجراء ۔بیوہ عورتوں اور غریب بچوّ ں کے لئے خصوصی پیکج کے اجراء کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تدریس اور ان کی تربیت کے لئے فنی و تکنیکی ادارے قائم کئے جائیں گے۔ شہر کی ہر یونین کونسل میں فری علاج کے ہسپتال اور ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اور علاقہ کے مکینوں کی اصلاح کے لئے بہت جلد اصلاحی اور تعمیر و ترقی کے پروگرام کا اجراء کیا جائے گا۔ اور انشاء اللہ ہم ترقیاتوں کاموں کا جال بچھا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) معروف سماجی و سیاسی شخصیت الحاج عمر فاروق چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا ماہانہ اجلاس محلہ مدینہ آباد میں منعقد کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری آرٹس سوسائٹی کے ایم ڈی ،ایم افضل چوہدری ، الحاج عمر فاروق چوہدری کی سوسائٹی میں شمولیت کو خوش آنند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سوسائٹی کی کاز مزید مستحکم اور فعال ہو گی۔ اور ہم اپنے مرتب کردہ لائحہ عمل کو جلد منطقی بنیادوں پر لے جا سکیں گے۔ بلکہ اپنے پروگرام اور منشور کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک فروا بنیادوں پر پہنچا سکیں گے۔ سوسائٹی کے کنوینر انجنئیر ظہیر عباس چوہدری نے کہا کہ اِنشاء اللہ بہت جلد ہمارے رابطہ میں کئی مزید ساتھی ہیں جو کہ بہت جلد سوسائٹی میں شمولئیت کا اعلان کریں گے۔ تاہم عمر فاروق چوہدری کی سوسائٹی میں شمولیت سے اِنشاء اللہ سوسائٹی دن دگنی اور رات چگنی ترقی کرئے گی۔ اور ہم پہلے سے بہتر بنیادوں پر اپنے پروگراموں کی جلد از جلد تکمیل کر سکیں گے۔ میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ الحاج عمر فاروق کی چوہدری آرٹس سوسائٹی میں شمولیت سوسائٹی اور سوسائٹی کے اراکین کے لئے باعث سدِ افتخار ہے۔ تاہم وہ دن دور نہیں کہ سوسائٹی پہلے کی نسبت کامیابی کے زینے پر پہلے سے بہتر بنیادوں پر رواں دواں ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد ریا ض غوری کی شادی خانہ آبادی انتہائی تز ک و احتشام کے ساتھ منعقد ہو ئی۔ چوہدری آرٹس سوسائٹی کی طرف سے مبارکباد۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی کے ایڈوائزر برائے مذہبی امور معروف دینی و مذہبی سکالر قاری احمد علی عطاری کے چچا محمد ریا ض غوری کی شادی خانہ آبادی انتہائی تز ک و احتشام کے ساتھ منعقد ہو ئی۔ شادی کی تقریب میں سماجی، سیاسی ، مذہبی ، اراکین سول سوسائٹی ، صحافی ،بمشول اراکین چوہدری آرٹس سوسائٹی کے بیشتر اراکین نے شرکت کی اور انہیں مبارک باد دی ۔ ولیمہ کی تقریب محمود پارک محلہ محمد نگر میں منعقد ہو ئی ۔دعوت ولیمہ کے بعد سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ(CEC)سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین کے چناؤ کے لیے سوسائٹی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔ اس اجلاس میں گزشتہ سے وابستہ تمام سوسائٹی کے امور کا ناصرف جائزہ بلکہ رپورٹس کے علاوہ آئندہ کا لا ئحہ عمل اور اس کے منشور کا اعلان کر دیا جائے گا۔ تاہم روا ں اجلاس میں میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سوسائٹی ہذا کے میڈیا سیل انچارج اور کنیوئنئیرانجینئر ظہیر عباس چوہدری اور فلم ساز وارث علی ڈار جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے عہدو ں کا حلف اٹھائیں گے ۔ اس اجلاس کے بعد سوسائٹی اپنا ورک کلیدی بنیادو ں پر عید الفطر کے بعد شروع کر دے گی ۔ میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ اور اس کے مقام کے بارے میں بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا اور اس کے بعد سوسائٹی اپنے معمول کے ورک کا آغاز کر دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سابقہ PPPسٹی جنرل سیکرٹری تحصیل کمالیہ ملک عمر حیات نے چوہدری اسد الرحمٰن گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے چوہدری اسد الرحمٰن ممبر قومی اسمبلی حلقہNA-94سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ یہ ملاقات معروف کونسلر رائے عتیق الرحمٰن المعروف پپو خاں کی رہائش گاہ پر کیا۔ ملاقات میں حالیہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اور ملاقات میں باہمی دو طرفہ امور کے سمیت چوہدری اسد الرحمٰن گروپ میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ملک عمر حیات سابقہ سٹی جنرل سیکرٹری نے پاکستان پیپلز پارٹی کوخیر باد کہہ دینے کا بھی اعلان کر دیا۔ ملاقات میں رائے عتیق الرحمٰن المعروف پپو خاں سابقہ کونسلر عبد الکریم انصاری اور ملک محفوظ الحق کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی ۔ اور ملاقات کے بعد ملک عمر حیات نے کہا کہ وہ عنقریب اپنی سیاسی وابستگی کا اعلان ایک بہت بڑے اجتماع میں کریں گے۔ اور سیاسی پلیٹ فارم پر اپنی ساخت کو اسد الرحمن کے ساتھ مستحکم اور فعال بنائیں گے۔ اور PPPسے علیحدگی کے بعد یہ کوئی میری پہلی ترجیح ہے۔ کہ میں خود کو اسد الرحمٰن گروپ کے ساتھ ہمیشہ کے لئے وابستہ کر لوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہمیشہ کے لئے قائم اور سلامت رکھے۔پاسٹر شہزاد خادم
کمالیہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اقلیتی امور کے کونسلر شوکت اقبال بھٹی کی رہائش گاہ پر بسلسلہ ایسٹر شکر گزاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شکر گزاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف پاسٹر شہزاد خادم نے کہا کہ روزہ نہ صرف گناہ کے خلاف ایک ڈھال ہے۔ بلکہ مسیحت کے روزے بھی اس بات کے بھی متقاضی ہیں۔ کہ روزہ کچھ نہ کھانے پینے کا نام ہی نہیں بلکہ کچھ نہ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ حلیم اور عاجز ہونے کا بھی نام ہے۔ جس میں ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے اپنے اور اپنے ملک کی سلامتی اور بقاء کے لئے دعا کرتے ہیں۔ کہ خداوند اس ملک کو ہمیشہ کے لئے قائم اور سلامت رکھے۔ اور ہم اپنے خداوند کے حضور اس بات کی شکر گزاری بجا لاتے ہیں۔ کہ اس نے ہمیں روزہ رکھنے اور اس کی پیروی کرنے کی توفیق دی۔ خدا اہل مسیحت کو برکت دے۔ اور ان کے کاموں اور معاملات میں آسانی فرمائے۔ اور ملک پاکستان میں امن ، سلامتی ، خوشحالی ،آسودگی اور اسے ہمیشہ کے لئے قائم اور سلامت رکھے۔ اور ملک سے اقربا پروری ، دہشت گردی اور بے راہ روی جیسے نا سود کا خاتمہ کرے۔ تقریب میں معروف سماجی اور سیاسی شخصیت شمعون کھوکھر، سلیم مغل کے علادہ اقلیتی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ارشد تبسم اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ دعائیہ کلمات کے بعد تمام مہمانوں کو افطار ڈنر دیا گیا۔