ہیومن رائٹس کونسل میں اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور ، امریکا کی مخالفت

Human, Rights

Human, Rights

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی۔

کونسل کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں فلسطین کی طرف سے پیش کردہ قرار داد کے حق میں 29 ووٹ آئے۔ امریکا حسب توقع اور حسب معمول واحد ملک تھا جس نے قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا ، جب کہ کچھ مغربی ملکوں نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

قبل ازیں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نوی پیلے نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے کہ اسرائیل کی فوج جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہو۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نوی پیلے نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسرائیل نے بین االاقوامی قوانین کی اس انداز میں خلاف ورزی کی ہو جو جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

اس ضمن میں ایک واقعے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک واقعے میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ میں سمندر کے کنارے کھیلتے ہوئے سات بچوں کو نشانہ بنایا۔