جنیوا (جیوڈیسک) الیخاندرا انشیتا انسانی حقوق کے ادارے سے منسلک ہیں۔ ہر صبح جب وہ اپنے گھر سے دفتر کے لیے نکلتی ہیں اور شام کو گھر لوٹتی ہیں تو ان کے دروازے پر متعدد مرد کھڑے رہتے ہیں۔ تاہم یہ مرد الیخاندرا کی حفاظت کے لیے نہیں ہیں بلکہ اس خطرے کا ایک حصہ ہیں، جو الیخاندرا کو درپیش رہتا ہے۔
وہ الیخاندرا کو یہ جتاتے ہیں کہ ہم کسی بھی وقت تمہیں خنم کر سکتے ہیں۔ انسانی حقوق کے امور سے متعلق ایک اٹارنی کی حیثیت سے الیخاندرا معاشرے کے مردوں کے لیے ایک بڑا خطرہ تصور کی جاتی ہیں۔ لگ بھگ 35 سال کی عمر میں یہ انعام پانے والی الیخاندرا نے اپنے مسائل کا ذکر کرتے کہا ہے کہ انہیں جس انعام سے نوازا گیا ہے، وہ ان کی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی سلامتی و حفاظت کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔