ہیومن رائٹس واچ کا شامی حکومت پر دوبارہ کیمیائی حملوں کا الزام

Syria

Syria

شام (جیوڈیسک) فوج نے اپریل کے وسط میں 3 قصبوں میں کلورین گیس کا استعمال کیا، شواہد موجود ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے شامی حکومت پر دوبارہ کیمیائی حملوں کا الزام عائد کر دیا۔ ادارے کے مطابق شامی حکومت نے اپریل میں باغیوں کے خلاف دوبارہ کیمیائی ہتھیار استعمال کئے۔ ہیومن رائٹس واچ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس گزشتہ ماہ باغیوں پر شامی فوج کی جانب سے کیمیائی حملوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ادارے کے مطابق شامی فوج نے اپریل کے وسط میں تین قصبوں میں کلورین گیس کا استعمال کیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے عینی شاہدین سے بات چیت، ویڈیو فوٹیج اور تصویروں کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے۔ یا درہے کہ اقوام متحدہ کا کیمیائی ہتھیاروں کا نگران ادارہ پہلے ہی ان کی تحقیقات کا اعلان کر چکا ہے۔