انسانی خدمت ہی افضل سرمایہ ہے، مسائل کے حل کیلئے کھوکھلے نعرے اورسیاست نہیں اتحاد کی ضرورت ہے : عامر مشتاق
Posted on December 5, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : سابق کونسلر، صدر رحمانی برادری و اُمیدوار برائے چیرمین یوسی 242 کاہنہ لاہور عامر مشتاق رحمانی، آصف علی رحمانی، صدررحمانی ینگ کونسل ڈاکٹر محمد اکرام اورچیرمین رحمانی ینگ کونسل امتیاز علی نے گزشتہ روز عامر مشتاق رحمانی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں سابق چیرمین کاہنہ حاجی مہر دین کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت اور اعتماد ہی ہماراسب سے بڑا اور افضل سرمایہ ہے۔
مسائل کے حل کیلئے کھوکھلے نعرے اور سیاست نہیں بلکہ قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔عامرمشتاق نے کہا کہ حلقہ کے عوام جانتے ہیں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہر وقت اُن کی خدمت کیلئے حاضر رہتا ہوں۔مجھ پر اللہ تعالی کا خاص احسان ہے کہ وہ مجھے اپنے بندوں کی خدمت کا موقع فراہم کرتا ہے ۔عوام کی محبت اور اسرار نے مجھے چیرمین کا الیکشن لڑنے پر مجبور کیا،میری جیب حلقہ کی عوام کی جیت ہوگی اور میرا دفتر ہر خاص عام کیلئے ایک جیسا ہو گا۔
سابق چیرمین کاہنہ حاجی مہردین نے اپنے درجنوں اقرباء سمیت عامر مشتاق کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام عامر مشتاق جیسے پڑھے لکھے نوجوان نمائندے چن کر باشعور ہونے کا ثبوت دیں۔ آصف علی رحمانی نے کہا کہ ہمیں صرف ایک یوسی یا ایک شہر کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کرنا بلکہ پورے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دل و جان سے کوشش کرنا ہمارا فرض ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com