انسانی سمگلنگ، غیر قانونی کرنسی کی خریدو فروخت، 4 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے غیر قانونی طریقے سے یونان اور ترکی بھجوانے والے بد نام زمانہ انسانی سمگلر وں عبدالرحیم بٹ اور حسن خان کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سیالکوٹ کے بانو بازار میں چھاپہ مار کر غیر قانونی کرنسی کی خریدو فروخت کرنے کے الزام میں حماد احمد اور اسد منور کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضے سے 1کروڑ روپے سے زائد کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔