کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماء عصمت انور محسود نے خادم انسانیت مولانا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مولانا عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات پر زبردست الفاظ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے لئے عبدالستار ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مولانا کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔
عصمت انور محسود نے عبدالستار ایدھی کے انتقال کو انسانیت کی خدمت کی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) عبدالستار ایدھی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں ہونے دے گی ،عبدالستار ایدھی کی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے کاموں کو فروغ دیا جائیگا۔