انسانیت پسند ایوارڈ کی تقریب 23 نومبر کو کراچی میں منعقد ہو گا۔ زین حیدر

ELITE PAKISTAN FOUNDATIOAN

ELITE PAKISTAN FOUNDATIOAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایلائٹ پاکستان فائونڈیشن کے چیئر مین زین حیدر نے کہا کہ “انسانیت پسند ایوارڈ 2019ئ”کی پر وقار تقریب مورخہ 23 نومبر 2019ء کو اسکائوٹس آڈیوٹیوریم بالمقابل آرٹس کونسل آف پاکستان منعقد کیا جارہا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں ایلائٹ پاکستان فائونڈیشن کی جانب سے “انسانیت پسند ایوارڈ “سے نوزا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایوارڈ تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف شخصیات سے ملاقات اور ایلائٹ پاکستان فائونڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سماجی تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں شہر کراچی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد سلیم خمیسانی ،خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی زاہد رحیم ،ہیڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین فیصل ملک ،انٹر نیشنل روٹری کلب آف کراچی سی ویو کے ڈائریکٹر کمیونٹی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سید محمد وسیم ہاشم ،ہیومانئیزیشن کے بانی سید حسان اختر ،محکمہ سماجی بہبود ضلع ملیر کے عادل شیخ اور دیگر موجود تھے۔

زین حیدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ایوارڈ کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت میں سرگرداں شخصیات کی حوصلہ افزائی اور اُن کے خدمات کا اعتراف کرنا اور ایسے تمام افراد کو ایک چھت کی تلے جمع کرکے باہمی اشتراک سے معاشرے کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرنا ہے اور نئی نسل کو ایسی شخصیات کی بے لوث خدمات سے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ پید اہوسکے زین حیدر نے بتا یا کہ ایلائٹ پاکستان فائونڈیشن انسانیت کے خدمت گاروں کی حوصلہ افزائی کا سفر جاری رکھے گی انہوںنے کہاایوارڈ تقریب میں ملک کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سندھ اور وفاقی حکومتوں کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔