فیصل آباد : دور حاضر میں کرہ ارض پر انسانیت کوجس چیز کی اشد ضرورت ہے وہ ”امن ،پیار اورمحبت ”ہے ،اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں حکومتوں سمیت مختلف ادارے اپنے اپنے علاقوںاورممالک میں امن وسلامتی کویقینی بنانے کیلئے بھرپورکاوشیں کرنے کے باوجود مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
موجودہ دورمیں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں صوفیانہ طرز فکر کے ذریعے صدیقی لاثانی سرکارشدت پسندی کاخاتمہ اورامن کوفروغ دے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار نیشنل کوارڈینیٹر فارجنوبی افریقہ ذکاء اللہ نقشبندی نے بین المذاہب امن اتحاد انٹرنیشنل ولاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ مشائخ کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ امن ایمان سے نکلا ہے اوراللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ ایمان اپنے مومنین ومقربین اولیاء کوعطا فرمایاہوتاہے اورپھر ان کی تعلیمات ہزاروںنہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیوںمیں انقلاب برپاکردیتی ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی قیام امن کیلئے جاری شاندارکاوشوںسے ہزاروں مشائخ عظام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکرپاکستان سمیت اقوام عالم میں رسم شبیر ی اداکررہے ہیں۔
موجودہ وقت میںامن کے سفیروںمیںصدیقی لاثانی سرکارنمایاں ،نجات دہندہ اورمسیحاہیں۔عبدالقیوم نقشبندی( کوارڈینیٹر جنوبی افریقہ )نے کہاکہ مشائخ کی تعلیمات ہی دنیا کو امن کاگہوارہ بناسکتی ہیںجس کاعملی ثبوت تنظیم مشائخ عظام دنیا کے سامنے پیش کررہی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام نے جنوبی افریقہ سے موصول ہونیوالی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء اللہ کی پیروی بندے کواللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس تک لیجاتی ہے اوراس کابہترین ثبوت دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوامیر تنظیم مشائخ عظام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاراقوام عالم کے سامنے پیش کررہے ہیں۔
آپ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے مخلوق خداکے دکھوںکوسمیٹ رہے ہیں ،بین المذاہب امن اتحاد کے ذریعے مذاہب عالم کے درمیان بین المذاہب امن اتحاد کوفروغ دے رہے ہیں اورتنظیم مشائخ عظام کے ذریعے اسلام کی تعلیمات کوان کی اصل روح کیمطابق راہ حق کے متلاشیوں تک پہنچانے کافریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
مشائخ کانفرنس میں شرکت کرنیوالے مہمانان گرامی نے صدیقی لاثانی سرکارکی شخصیت کودورحاضرکا”نجات دہندہ اورمسیحا”قرار دیا،تمام مہمانان گرامی کیساتھ ون ٹو ون ملاقات کرکے انہیں سلسلہ عالیہ لاثانیہ کاتعارفی لٹریچر دیا گیا اوران کیلئے کھانے کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے۔