UNO International Photographic Council Awarded by Siddqui Lasani Sarkar
فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے ہفتہ وار روحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ جومحسن انسانیت ۖ کادامن تھام لیتاہے ،اللہ اسے ابدی شہنشاہت عطا فرماتاہے کیونکہ آپۖ سے عشق ومحبت بندے کوجہانوںکی بادشاہی عطاکردیتی ہے اوریہ وہ بادشاہی ہے جودنیا وآخرت میں بھی قائم رہتی ہے ،لوگوںکے دلوںپر حکمرانی ہی تو اصل بادشاہی ہے۔
آج لوگ تمام رشتوں،ناطوںکوبھول کرپیسے کی حرص وہوس میں مبتلاہوکردنیا وآخرت کوبربادکررہے ہیں۔اقوام عالم میں بالخصوص پاکستان میںحکمران طبقے نے چند ٹکوںکے لالچ میںملک کو کنگال کرکے غداری کی ،جس کی بناپر عوام مصائب کی چکی میں پس چکی ہے ۔اللہ کے انعام یافتہ بندوںکے دلوںمیں اللہ ورسولۖکی محبت ہوتی ہے جس کی بناپروہ اسی دولت کواللہ ورسولۖ کے نام پر نچھاورکرتے ہیں اورمخلوق خداکی خدمت میں دل کھول کرخرچ کرتے ہیں۔
جبکہ دنیا داراورمادیت پرست اسی دولت کوناجائز طریقے سے اکٹھاکرنے میں زندگی گزارکردنیا وآخرت کوبربادکرلیتے ہیں۔انہوںنے مزید فرمایا کہ اصل انعام تووہ ہوتاہے جو اللہ ورسولۖ کی بارگاہ سے عطا ہوتاہے،جس کادنیا وآخرت دونوںجہانوںمیں فائدہ ہوتاہے ۔ ہمیں چونکہ پہلے ہی اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس سے روحانی اطلاع آچکی تھی کہ اقوام عالم بالخصوص UNOاس بات کی تصدیق کریگی کہ پاکستان میں انسانیت کی بہتری اوربین المذاہب امن اتحاد کیلئے وسیع پیمانے پر تیزی سے کام ہورہاہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے یہ ایوارڈ آج اسی روحانی اطلاع کی ظاہری تصدیق ہے ۔ا س موقع پر UNOکی انٹرنیشنل فوٹوگرافک کونسل کے چیف آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ مزمل اظہار صدیقی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی طرف سے مذاہب عالم کے درمیان محبت جیسے پیغام کوفروغ دینا جیسی خدمات بلاشبہ لاثانی خدمات ہیں،ہم صوفی ازم ،فلاحی خدمات اوربین المذاہب امن اتحاد کے فروغ کیلئے صدیقی لاثانی سرکارکیساتھ مل کرکام کریں گے تاکہ ہم بھی اللہ جل شانہ کے پسندیدہ بندے بن جائیں۔
اس موقع پر بی بی سی اردو یو ایس کے بیوروچیف ڈیرہ غازی خان محمد زبیر خان لودھی نے کہاکہ درلاثانی سے اللہ ورسولۖ کے انعامات تقسیم ہورہے ہیں جس کامیں اپنی آنکھوںسے مشاہدہ کرچکاہوں،اللہ تعالیٰ ہمیں خلوص دل کیساتھ صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات پر عمل پیراہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔
مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان ،لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل اورآل پاکستان صوم وصلوٰة کمیٹی کی طرف سے صدیقی لاثانی سرکارکوانسانیت کیلئے فلاحی خدمات ،صوفی ازم ،بین المذاہب امن اتحاد کے فروغ اوراستحکام پاکستان کیلئے جاری شاندارخدمات پر ”تلوار”پیش کرکے خراج تحسین پیش کیاگیا۔
مشائخ عظام میں شہزادہ پیر شبیر احمد صدیقی سرکار،پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی،پیر حسنین احمد حالی ،پیر ذکاء اللہ نقشبندی (جنوبی افریقہ)،پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی ،پیر الطاف حسین نقشبندی ،پیر لیاقت علی نقشبندی ،مشتاق احمد نقشبندی،پیر مختار احمد نقشبندی ،خلیفہ جی محمد ناصرعلی گل ،نقیب محفل محمد ریحان نقشبندی ومحمد رمضان نقشبندی اورسکھ کمیونٹی سے سردارچرن سنگھ سمیت سینکڑوں مردوخواتین نے محفل پاک میں شریک ہوکرروحانی فیوض وبرکات حاصل کئے۔