لاہور (سجاد علی سے) یونین کونسل کاہنہ سے نو منتخب چئیرمین حاجی بشارت علی نے ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرافت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ،کردار کشی نہ کی ہے نہ کریں گے عوامی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ سیاست کی اور کرتا رہونگا۔ انسانیت کی خدمت افضل عبادت ہے۔علاقہ میں مثبت سیاست کا فروغ میرا مشن ہے اپنے حلقہ حدود میں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی ،آئین پاکستان کی خلاف ورزی ،ناانصافی برداشت نہیں کروں گا۔
حق اور سچ کی بات چلے گی ۔اس مشن کی تکمیل کے لیے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں ۔اب حلقہ میں کوئی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر سکے گا ۔ کچہری کی بجائے پنچائیتی سسٹم کو پروموٹ کیا جائے گا اس موقع پر وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس سے قبل بلدیاتی نمائندوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کااستحصال کیا۔
جس سے ان گنت مسائل نے جنم لیا عوام کی حق تلفی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گاجس سے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔