انسانیت کی بے لوث خدمت سکون قلب کا باعث ہے : صوفی مسعوداحمد صدیقی

Tanzeem Mashaikh

Tanzeem Mashaikh

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور دورحاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کر کے قلب وروح کیساتھ اپنے سچے رب ذوالجلال والاکرام کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کے قابل بنایا کیونکہ کسی بھوکے کوکھاناکھلانااورپانی پلانا فرض عبادت کے بعد سب سے عظیم ترین عبادت ہے، مخلوق خداکی مخلصانہ خدمت اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی کابہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے لاثانی سیکرٹریٹ سمیت پاکستان بھر میں اوردنیا کے کئی ممالک میںجاری فری لاثانی لنگر خانوں سے کھلانے پلانے کے وسیع انتظامات پراظہار تشکر اداکرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کی مرکزی مجلس شوریٰ کیمطابق اس غربت اور مہنگائی کے دورمیں فائونڈیشن کی اس کاوش سے روزانہ لاکھوں لوگوں کے لئے کھانے پینے کے اہتمام کی سعادت اللہ ورسولۖ کی خصوصی نظرکرم سے ممکن ہے کہ اتنے وسیع پیمانے پر انسانیت کی خدمت ہو رہی ہے۔

یہ سلسلہ گزشتہ 36 سالوں سے جاری وساری ہے اوراس میں روزبروز تیزی سے اضافہ ہورہاہے ،یہ ہمارے لئے بہت بڑا انعام خداوندی ہے۔اہل علاقہ اللہ تعالیٰ کے حضور صدیقی لاثانی سرکارکے لئے ہروقت دعاگوہیں کہ آستانہ عالیہ لاثانیہ اس مادیت پرستی،حرص وہوس ،مہنگائی اورغربت کے دورمیں ہمارے لئے باعث رحمت بن چکا ہے۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047