مٹھی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں اور رضاکاروں کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں،انسانیت کی خدمت کے لئے حکومتی بے ساکھیوں کو ضرورت محسوس نہیں کرتے، میٹھی میں ان کا کہنا ہے۔
کہ قائد تحریک کی خصوصی ہدایت پرایم کیو ایم کا وفد تھرآیا ہے، تھر سندھ کا پسماندہ ترین ضلع ہے، لگتا ہے یہاں انسان اورجانورایک ہی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں۔
تھرکی صورت حال میں حکومت مجرمانہ غفلت کا شکار ہے، ایسی صورت حال میں قائد تحریک کی خصوصی ہدایت پرہم یہاں سیاست کرنے نہیں لوگوں کی خدمت کیلئے آئے ہیں، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار ہر سانحے اور حادثے پر پہنچتے ہیں۔