تحریر : میر افسر امان، کالسٹ جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت اتنی پُرانی ہے جتنا ہمارا پیار١ ملک اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ہے۔ جماعت اسلامی اپنے قیام کے وقت سے اسلامیان پاکستان کی خدمت کرتی آئی ہے۔ اس سال چرم قربانی کی مہم کی تشہر کے لیے کراچی شہر کے صحافیوں کے ساتھ جماعت اسلامی نے ایک پروگرام ادارہ نور حق میں رکھا اس میں الخدمت کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی اور آئندہ کے پروگرام میڈیا کے سامنے رکھے گئے۔امید ہے میڈیا اس کی تشہیرکر کے ان نیک کام میں شریک ہو جائے گا۔
جماعت اسلامی کوبرسہابرس سے اس فیلڈمیں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے کافی تجربہ ہو گیا ہے۔ اِسے اپنے پرائے سب جانتے اور تحریف بھی کرتے ہیں اس کی مدر تنظیم الخدمت فاوئڈیشن پاکستان، بلا مبا لغہ پاکستان کی سب سے بڑی این جی اوئز ہے اس کی خدمت کا اعتراف پاکستان کے علاوہ باہر کے ملک بھی کرتے ہیں ۔اسلامی ملکوں کی این جی اوئز نے بھی ہمیشہ پاکستان میں الخدمت فاوئڈیشن کی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہتی ہیں ۔ فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل اسوسی ایشن کے ذ مہ داران اس میں پیش پیش ہیں۔ کراچی سمیت پورے پاکستان میں الخدمت فاوئڈیشن کے تحت چرم قربانی مہم شروع ہوگئی ہے۔ الخدمت ویلفر سوسائٹی کراچی مستحقین کی اپنی روزانہ خدمات کے علاوہ ملک میں آنے والے زلزلہ اور سیلاب سے متاثرین کی فوری مدد بذریعہ خیمے، ترپالیں،ادویات اور راشن فراہمی کی صورت میں کرتی رہی ہے ۔سردیوں میں گرم کپڑے،لحاف وگدے اور راشن پیک جن میں چاول،آٹا،گھی، دودھ اور چینی وغیرہ شامل ہوتی ہے مدد کرتی ہے متا ثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی کی جاتی ہے ۔شہر کی کچی آبادیوں اور سفید پوش لوگوں میں ماہانہ اور ہنگامی بنیادوں پر راشن تقسیم کیا جاتا ہے خصوصاً رمضان المبارک کے مہینے میں۔
کچھ عرصہ پہلے برما کے مسلمانوں، جن پر بد ھسٹوں کے ظلم و ستم سے مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں اور ان کے افراد بنگلہ دیش کے کیمپوںمیں تھے الحمداللہ الخدمت کے مرکزی ذمہ داران براستہ بنگلہ دیش برما کی سرحد تک گئے اور ہزاروں مسلمانوں میں راشن اور بنیادی اشیاء تقسیم کیں۔ الخدمت کی مےّت گاڑیاں شہر میں24گھنٹے کا م کر رہی ہیں۔پاکستان میں پینے کے پانے کے فلٹر پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ہینڈ پمپ بھی لگائے جاتے ہیں۔ شعبہ صحت کے پورے پاکستان میں ہسپتال قائم ہیں جہاں ریاعتی نرخوں پر عوام کا علاج کیا جاتا ہے۔ کراچی میں شعبہ صحت کے تحت الخدمت کے4بڑے ہسپتا ل،5 میڈکل سینٹرز، ڈ ئیکنوسٹک سینٹرز۔ ہومیو اور ایلو پیتھک کلینکس کا م کر رہے ہیں جہاں بارعایت علاج کیا جاتا ہے ۔کچی آبادیوں میں اور شہر کے مضافات میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل اسٹور پر ادویات پر15 فی صد رعایت بھی دی جاتی ہے۔ناظم آباد میں جدید مشینری کے ساتھ بلڈ بنک کام کر رہا ہے۔ شہر کے دوسرے بلڈ بنکس سے رعایات کے ساتھ خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔شہر بھر میںایک سو پندرہ دینی مدارس عوام کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
ان مدارس میں آٹھ ہزار سے زائدبچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں کئی بچوں نے بچوں نے قرآن شریف حفظ بھی کیا ہے ۔ہرسال کی طرح اس سال بھی کراچی میں فی سبیل اللہ قربانی کا اہتمام کیا گیاہے اور ہزاروں مستحقین میں گوشت تقسیم کیا جائے گا۔الخدمت کی تحت مستحق بچیوں کی شادی کے موقع پر نقد امداد کے علاوہ جہیز بکس فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ مختصر سا جائزہ کراچی الخدمت کا پیش کیا گیا ہے ۔اس کی مدر این جی او الخدمت فائوڈیشن کے تحت پاکستان کی بنیاد پر دس ہزار سے زائد یتیم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور اہم نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کے متاثرین کے لیے خیمہ بستیاں ،لکڑی کے مکانات اور پکے مکانات بھی الخدمت نے بنا کر دیے تھے۔ اسکولوں، مساجد او ر خواتین کے لیے کیمنٹی سینٹرز کا قیام بھی شامل ہے۔
الخدمت کراچی میں عید قربان سے پہلے ہی اس مہم کاآغاز ہو جاتا ہے ہر سال امیر جماعت اسلامی حلقہ کراچی اپنے خط میں کارکنان جماعت اسلامی کے جذبے خدمتِ خلق کو اُبھارتے ہیں ۔ اضلاع کی سطح پر خصوصی اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں اس کے بعد زوئز کی سطح پر اس طرح کے اجتماعات ہوتے ہیں کارکنان دوسرے سارے کام چھوڑ کر اس مہم میں مصروف ہو جاتے ہیں اس دفعہ بھی کراچی کے اضلاع میں اس مہم کو زور شور سے شروع کیا گیا تھا ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کار کنان جماعت اسلامی نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے عید کے تین دن اسی مہم میں گزاریںگے۔ اللہ ضرور اس کا اَجر دے گا۔الخدمت کراچی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عوام کے سامنے اپنے آمدنی اور اخراجات کا گوشوارہ پیش کیا اس میں کروڑوں کی آمدنی اور اخراجات بتائے گئے ہیں ۔بقول شاعر :۔دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو… ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں۔ انسانیت کی خدمت ہی اللہ کی رضا اور فلاح اُخروی کے لیے ضروری ہے شہر میں دوسری تنظیموں نے بھی اللہ کی رضا اور فلاح اُخروی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اللہ سب کی محنت قبول فرمائے ۔جماعت اسلامی کے مرد و خواتین کارکنان سال بھر اسی کام میں مصروف رہتے ہے اس کے کارکنان فی سبیل اللہ پورے سال مستحقین کو ان کا حق پہنچاتے رہتے ہیں الخدمت کی تاریخ نصف صدی پر محیط ہے جب تک یہ دنیا قائم ہے اللہ ان کارکنان سے اپنے بندوں کے لیے کام لیتا رہے آمین۔