انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ صبا خان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خدمت انسانیت ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن صبا خان نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنا دینی فریضہ ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ جلد تنظیم نو کا عمل مکمل کرکے خدمت کے جذبے سے شرسار ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خدمت انسانیت ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔

چیئر پرسن صباء خان نے اجلاس سے خطاب کرنے مزید کہاکہ تنظیم کے انتخابی لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا جس کا جلد اعلان کیا جائیگا انہوں نے بتا یا کہ خدمت انسانیت ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جلد خواتین کا دارالاامان اور اسپتال قائم کیا جائیگا اس حوالے سے جد وجہد جاری ہے ،صباء خان نے کہاکہ خدمت انسانیت ویلفیئر آراگنائزیشن عوام کی فلاح وبہبود اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن جد وجہد کررہی ہے اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے ہم اپنی جد وجہد میں کامیابی حاصل کرکے عوام کو بہتر نتائج دینگے۔