انسانوں کی ٹریفکنگ، امریکا کی روس اور چین پر تنقید

People Trafficking

People Trafficking

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن انسانوں کی اسمگلنگ سے متعلق امریکی روپوٹ پر چین اور روس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، روس اور چین سے جاری الگ الگ بیان میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد کردیاگیا ہے، دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ امریکی رپورٹ یکہ طرفہ ہے۔

رپورٹ میں امریکا نے روس اور چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انسانوں کی اسمگلنگ روکنے لیے رائج کم ترین معیارات پر بھی پورے اترنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس فہرست میں روس اور چین کو شمالی کوریا اور شام کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کی 188حکومتوں کو کارکردگی کے اعتبار سے درجات دیئے گئے ہیں۔