لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ کا کہنا ہے کہ گائیکی کے لیے ایک اکیڈمی بنانا چاہتی ہوں جس کے لیے حکومت سے تعاون کی اپیل ہے۔ اکیڈمی بنانے کا مقصد موسیقی کا فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی پروموشن ہے۔
ان کا کہنا تھا میرا جنون گلوکاری ہے اور میں نے ہمیشہ دل سے گایا ہے، جب بھی گیت گانے سٹیج پر آتی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ میں شائقین کو اپنی پرفارمنس سے متاثر کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت جا کر پرفارم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہاں انتہا پسندی عروج پر ہے۔