کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکیس ہزار پانچ سو ایک کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ سیشن کی مندی کے بعد مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
آئل سیکٹر میں زبردست خریداری کی وجہ سے انڈیکس میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔ سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں نمایاں سرمایہ کاری ہوئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تینتیس کروڑ سے زائد شئیرز کا لین دین ہوا۔ سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پانچ سو بیالیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اکیس ہزار پانچ سو ایک کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔