الحدیدہ (جیوڈیسک) یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی کو گولہ باری سے نشانہ بنانے اور اقوام متحدہ کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔
جمعہ کے روز حوثی باغیوں نے جنوبی الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں شہری آبادی پر مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ادھر التحیتا گورنری کے پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا نے سرکاری فوج کی چوکیوں پر ھاون راکٹوں، 10 راکٹوں، آرپی جی اور ‘لو’ میزائلوں سے حملے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق حوثی باغیوں نے 23 ملی میٹر دھانے والی توپ اور 14.5 دھانے والی توپ سے گولہ باری کی۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس 18 دسمبر کو حوثی باغیوں اور حکومت کےدرمیان اقوام متحدہ کی ثالثی کے تحت جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔